خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71119

مصر میں حفظ قرآن کے مقابلے کا انعقاد
بین الاقوامی: مصر میں پانچویں حفظ قرآن کریم کے مقابلوں میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ مقابلے عنقریب شروع ہورہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ الدستور کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مصر میں الخیر نامی قرآنی انسٹی ٹیوٹ نے اس ملک میں حفظ قرآن کریم کے 5ویں مقابلوں کا اہتمام کیا ہے جن میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ تھی۔

اس انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ الشیخ عبدالواحد نامی یہ قرآنی مقابلے عنقریب شروع ہورہے ہیں۔

ان مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو بالترتیب 600، 500 اور 400 مصری لیرہ انعامات دئیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ان مقابلوں میں 20 سال سے لیکر 8 سال کی عمر تک کے افراد شرکت کرسکیں گے۔

683577

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں