خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71120
آیت اللہ مصطفی علما:
اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی نے عالمی طاقتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں
سیاسی: ایران کے شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ نے کہا رہبر انقلاب اسلامی کے بقول دشمنان اسلام اپنے سکوت کے ذریعے عالم اسلام کے مسائل کو محو کرنا چاہتے ہیں اور یہ ان کی اسلام کے خلاف سازش ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرمانشاہ کے امام جمعہ آیت اللہ مصطفی علما نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور سب کو تقوا اختیار کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا تقوا انسان کو اشتباہ سے بچاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا خداوند متعال تقوا اختیار کرنے والے افراد پر اپنی خصوصی توجہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک کے پارلیمنٹوں کے سربراہان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلمانون کو اپنے مسائل کا اعلان کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا دشمنان اسلام کی کوشش ہے کہ عالم اسلام کے مسائل منظر عام پر نہ آئیں اور یہ دشمنان اسلام کی مسلمانوں کے خلاف سازش ہے۔

آیت اللہ علما نے امریکی صدر کی جانب سے افریقی ممالک کی عوام کی توہین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ شخص حقوق بشر کی رعایت کرنے کا دعویدار ہے جبکہ وہ خود حقوق بشر کی مخالفت کررہا ہے۔

683445

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں