خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71121
آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:
دشمن کے ہاتھ میں بہانہ نہیں دینا چاہئے
سیاسی: ایران کے شہر قم کے امام جمعہ نے کہا ہمیں دشمن کے ہاتھ میں بہانہ نہیں دینا چاہئے کہ دشمن ہماری مشکلات سے سوء استفادہ کرے انہوں نے کہا ہمیں معلوم ہونا چاہئے دشمن نے ایران میں دینی سرگرمیوں دفاعی میزائل اور ایرانی طاقت و قوت کو ہدف قرار دیا ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر قم کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے سب کو تقوا اختیار کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کفار دنیا کو آباد کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور آخرت کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں ہے اور ان کا اصلی ہدف دنیاوی خواہشات کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا یہ افراد مسلمانوں پر رحم نہیں کرتے ہیں اور جب تک لوگوں سے ان کا دین لے نہیں لیتے چین سے نہیں بیٹھتے۔

شہر قم کے امام جمعہ نے کہا امت اسلامی کو دشمنان اسلام کی ہوس رانی کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور کفار کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا ایرانی عوام مشکلات کی شکار ہے لیکن اس کے باوجود وہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتی کہ اسلام قرآن کریم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے کی توہین ہو۔

انہوں نے کہا ملت ایران کو متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

683411

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں