خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71123
آیت اللہ علوی گرگانی:
شہدا نے ہمارے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ڈالی ہیں
سماجی: آیت اللہ علوی گرگانی نے شہدا کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ان عزیزوں نے اپنی جانیں اسلام اور ملک پر قربان کی ہیں وہ دنیا اور آخرت میں نیکیوں کے مالک ہیں ان شہدا نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کردیا ہے اور ہمارے دوش پر سنگین ذمہ داریاں ڈالی دی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا شہدا کا راستہ بہت اہم ہے ہمیں شہدا کی یاد کو زندہ رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا شہدا کے راستے پر چلنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ہمیں اس راستے پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے اور شہادت اور قربانی کی ثقافت کی ترویج کی راہ ہموار کرنی چاہئے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کچھ افراد ایسے ہیں جو دنیا کے علاوہ آخرت کو بھی اہمیت دیتے ہیں خدا انہیں کی آخرت گارنٹی دیتا ہے اور یہی افراد کامیاب اور فلاح پانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا انسان کو دنیا اور آخرت دونوں پر توجہ کرنی چاہئے اور دنیا کو آخرت آباد کرنے کیلئے طلب کرنا چاہئے اس طرح انسان دنیا اور آخرت کی خوشبختی حاصل کرسکتا ہے۔

683852

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں