خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71124
آیت اللہ نوری ہمدانی:
ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کی حفاظت کرے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہمارا انقلاب ایک مکتبی اور مذہبی انقلاب ہے اور ہر انقلابی شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ زندگی کے آخری لمحے تک اس انقلاب کی حفاظت کرے اور استکبار و استعمار کی جڑوں کو کاٹ کر پھینک دے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہر قم میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے تو خداوند عالم اپنی نعمتموں میں اضافہ کرتا ہے اور اگر انسان کفران نعمت کرے تو خدا کا سخت عذاب انسان کے دامن گیر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا آپ کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ نعمتوں کو پہچانیں اور ان کا شکر ادا کریں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت انقلاب ہے ہم پر لازم ہے کہ ہم انقلاب کو پہچانیں۔

انہوں نے کہا انقلاب اسلامی کا پہلا ثمر اسلام ہے کیونکہ انقلاب اسلامی نے دشمنان اسلام کو سائیڈ پر لگا دیا ہے اور امام خمینی(رہ) اسلام کو لوگوں کی زندگیوں میں لے آئے۔

683883

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں