خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71131

بحری سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں مجلس
خبررساں ایجنسی شبستان تہران کے مطہری ہائی اسکول میں ہونے والی مجلس ترحیم میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، کابینہ کے ارکان، اعلی سول اور فوجی عہدیدار، غیر ملکی سفرا اور مرنے والوں کے لواحقین موجود تھے۔

اس موقع پر تیل بردار بحری جہاز کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں قران خوانی کی گئی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
 اس موقع پر سانحے سانچی کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ، صدر ایران اور مجتہدین کرام کے تعزیتی پیغامات ایک بار پھر پڑھ کر سنائے گئے اور مرنے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔
 قابل ذکر ہے کہ ایران کا ایک تیل بردار بحری جہاز چھے جنوری کو مشرقی چین کے ساحلوں کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد غرق ہو گیا تھا۔ اس میں سوار عملے کے بتیس افراد جن میں تیس ایرانی اور دو بنگلا دیشی شہری تھے، جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں