خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Monday, January 22, 2018 خبر کوڈ : 71134

ایران کی جانب سے کابل ہوٹل پر دہشت گردی کی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے اور یرغمال بنانے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے پر افغانستان کی قوم اور حکومت کے ساتھ ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر قتل اور تشدد کے ذریعے اپنے مقاصد کوحاصل کرنا چاہتے ہیں وہ خطے میں تکفیری اور دہشتگردوں کی انجام سے سبق حاصل کریں۔ 

واضح رہے کہ سنیچر کی شب کابل  ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 19 سے زائد افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہلاک ہونے والے 11 افراد کا تعلق یوکرائن اور وینزویلا سے ہے۔  سیکورٹی فورسز نے 15 گھنٹے سے زائد کارروائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں