خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Monday, January 22, 2018 خبر کوڈ : 71135

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کی شکست صرف خطے کے اکثر ممالک میں امن کی بحالی کیلئے نہیں تھی بلکہ یہ بڑی کامیابی نئے چیلنجز اور تنازعات  کے خاتمے کیلئے جو  ایران کی خارجہ پالیسی کے خلاف تھے کے خاتمے کیلئے تھی۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سیاحتی سہولیات فراہم کرنا، جوہری سلامتی، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنا اور بحرانوں کے منیجمنٹ کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل، فوجی مشقیں، ہتھیار سے متعلق واضح اقدامات، فوجی اخراجات کو کم کرنا اور عدم جارحیت کے معاہدے پر اتفاق کرنے کے ذریعہ قیام امن ممکن ہوسکتا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں