سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, January 22, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
71138 |
نماز جمعہ ثقافتی مشکلات کے حل کی کافی صلاحیت رکھتی ہے
شبستان نیوز : دیواندرہ کے امام جمعہ نے دیواندرہ کے ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے مراکز معاشرے کے اندر پائی جانے والی ثقافتی مشکلات کو حل کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
|
سنندج سے شبستان نیوز ایجنسی نمائندے کی رپورٹ :
ماموستا معروف خالدی نے آج کردستان کے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے جنرل ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد جو نماز جمعہ کے اجتماعات میں شرکت کرتی ہے، ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کی مدد سے ان اجتماعات کو معاشرے کے اندر پائی جانے والی ثقافتی مشکلات کے حل کے لیے آمادہ کیا جا سکتا ہے اور یہ عظیم اجتماعات ان ثقافتی مشکلات کو حل کرنے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنر کی زبان بہت زیادہ اثرات کی حامل ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہنر کی زبان میں اتنی زیادہ تاثیر ہے کہ اس سے معاشرے کی مشکلات کو نہ صرف اچھے طریقے سے اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ انہیں حل کرنے میں بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ اس سلسلے میں فلم، تھیٹر، تصاویر، مصوری وغیرہ سینکڑوں تقریروں سے زیادہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی کی مدد سے انقلاب اسلامی کے اعلیٰ اہداف کے حصول کے لیے موثر اقدامات اٹھا سکیں گے۔
684273