خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Monday, January 22, 2018 خبر کوڈ : 71139

اسرائیل پہلے کی نسبت زیادہ کمزور ہو چکا ہے
شبستان نیوز : ادارہ اندیشہ سازانِ نور کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انجام دیے جانے والے امریکہ کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب وہ پہلے والا اسرائیل نہیں رہا بلکہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔

شبستان  نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

ادارہ اندیشہ سازانِ نور کے سربراہ سعد اللہ زارعی نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو برطانیہ نے بنایا تھا۔  جیسا کہ ترازومی نے حال ہی میں اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ برطانیہ اعلان بالفور پر افتخار کرتا ہے اور اپنے آپ کو اسرائیل کا بانی سمجھتا ہے۔ اور یہ بات سچ بھی ہے کہ اسرائیل کو برطانیہ ہی نے بنایا  اور پروان چڑھایا۔ یہاں تک کہ امریکہ، برطانیہ کی اسی سیاست کو آگے بڑھاتے ہوئے آج بھی اسرائیل کی پرزور حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امریکہ کی طرف سے قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو خارجی حمایت حاصل ہے جبکہ یہ حمایت خود ان دنوں شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ میں عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے اور اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے ظالمانہ اقدامات اس سے کی جانے والی نفرت میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔

684247

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں