خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Monday, January 22, 2018 خبر کوڈ : 71140

دعائے سلامتی امام زمان (عج)؛ استاد قرائتی کی زبان سے
شبستان نیوز : کتاب «شرح دعای سلامتی امام زمان (عج)» حجت الاسلام و المسلمین استاد محسن قرائتی کی تالیف ہے جو حضرت مہدی موعود (عج) ثقافتی فاؤنڈیشن نے شائع کی ہے۔

شبستان نیوز کے شعبہ مہدویت کی رپورٹ :

کتاب «شرح دعای سلامتی امام زمان (عج)» حجت الاسلام و المسلمین استاد محسن قرائتی نے تالیف کی ہے جسے حسن سلم آبادی نے مرتب کیا ہے جبکہ حضرت مہدی موعود (عج) ثقافتی فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب 84 صفحات پر مشتمل ہے۔

اس کتاب کے کچھ اقتباسات :

دعا برای سلامتی امام (عج)

امام زمانہ (عج) کے حضور ہم سب ہی مسئول ہیں اور ان کی نسبت ہم سب کے اپنے اپنے وظائف ہیں۔ ان وظائف میں سے ایک وظیفہ یہ ہے کہ ہم ان کے صحت و سلامتی کے لیے اعمال انجام دیں، جیسے صدقہ دیں، دعا کریں وغیرہ۔

اگر ہم میں سے کوئی امام زمانہ عج کی سلامتی کے لیے صدقہ نہ بھی دے اور دعا نہ بھی کرے تب بھی خداوند عالم نے ان کی حفاظت تو کرنی ہی ہے مگر ان صدقات و دعاؤں کا فائدہ جہاں امام کو پہنچتا ہے وہاں یہ اعمال انجام دینے والے کو بھی اس کے بے بہا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ بالکل اسے ہی ہے جیسے خدا انسانوں کی عبادت کا محتاج نہیں ہے مگر عبادت کا فائدہ خود عابد کو پہنچتا ہے۔ اسی طرح امام زمانہ عج کے لیے دعا کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ دعا کرنے والے کی طرف امام علیہ السلام کی خصوصی توجہ اور نظر ہوتی ہے۔

681874

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں