خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Monday, January 22, 2018 خبر کوڈ : 71141

دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے
شبستان نیوز : ایران عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن بعض افراد کی کم علمی سے سوء استفادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ ہنگاموں کے نتیجے میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں جو لوگ بے گناہ ثابت ہوئے وہ ان شاء اللہ اسلامی نرمی و رحمت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

شبستان نیوز ایجنسی  کے نمائندے کی رپورٹ :

ایران عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ عاملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلیٰ حکام کی ایک تقریب میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے تبریک پیش کی اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بعض فضائل و مناقب بیان کیے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا کے واقعہ میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ مشکلات کا سامنا کیا۔ کربلا کے حادثے کے بعد خاندان اہل بیت کی سرپرستی، کوفہ و شام میں خطبوں کے ذریعے اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کا حقیقی تعارف پیش کرنا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت و بزرگی کی علامت ہے۔ بی بی کی زبان سے ادا ہونے والا جملہ  ’’ما رأیت الا جمیلاً‘‘ ان کی روحانی بلندی کا عکاس ہے۔

ملک میں ہونے والے حالیہ ہنگاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے بعض افراد کی کم آگاہی سے غلط فائدہ اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ ہنگاموں کے نتیجے میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں جو لوگ بے گناہ ثابت ہوئے وہ ان شاء اللہ اسلامی نرمی و رحمت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

684232

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں