خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Tuesday, January 23, 2018 خبر کوڈ : 71145

حضرت زینب(س) کے نائب الحسین(ع) ہونےکا راز
خبررساں ایجنسی شبستان: منتظرین کی ایک اہم خصوصیت بصیرت ہےاورحضرت زینب سلام اللہ علیہا میں ذمہ داریوں کےاحساس کے ساتھ ساتھ یہ صفت بھی کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی۔ خاموشی کے مقام پرخاموش اوربولنےکےمقام پرخطبے دیتی ہوئی نظرآتی ہیں اورمعاشرے کے سامنے مسائل کی وضاحت کرتی ہیں۔

مہدویت تخصصی سنٹرکے گروہ قرآن کےسربراہ حجۃ الاسلام سید احمد موسوی نےخبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کے دوران منتظرین بالخصوص معاشرے کی خواتین کے لیےحضرت زینب سلام اللہ علیہا کےنمونہ عمل ہونے کے بارے میں کہا ہےکہ اس بات میں کسی قسم کا شک نہیں ہے کہ ہمیں مہدوی مثالی معاشرے تک پہنچنے کے لیے نشیب وفراز پرمشتمل راستےکوعبورکرنا ہوگا۔ قرآن کریم اس بارے میں فرماتا ہے: زمین کے وارثین بتعبیردیگرامام زمانہ علیہ السلام کے اصحاب(عبادی الصالحون) ہیں۔ یعنی اللہ کے نیک بندے کہ جنہوں نے بہت سےامتحانات کو پاس کیا ہوا ہے۔

انہو ں نےمزید کہا ہےکہ غیبت کے ان طوفانی ایام کے سخت امتحانوں سےعبورکرنےکےلیےیقینا مناسبت آئیڈیلزکی شناخت ہماری مدد کرے گی اوران آئیڈیلز میں سےایک آئیڈیل حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی کامل اورشائستہ شخصیت ہے۔

مہدویت کے محقق نےکہا ہےکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی صفات کی شناخت اس راہ میں ہماری مددگارثابت ہوگی بالخصوس کہ آپ ایک مکمل خاتون ہیں اورہماری روایات کی مطابق حضرت امام مہدی علیہ السلام کے لشکرمیں بھی خواتین موجود ہوں گی۔

انہوں نےاللہ تعالیٰ پرگہرے ایمان کو حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ایک صفت بتاتے ہوئے کہا ہےکہ ہم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی بالخصوص حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے ہمراہ واقعہ کربلا میں دیکھتے ہیں کہ تمام ترمصائب اورمشکلات کے باوجود آپ کا اللہ کے ساتھ رابطہ اتنا مستحکم ہےکہ حضرت امام حسین علیہ السلام ان سےدرخواست کرتے ہیں کہ اپنی راتوں کی عبادت اورمناجات میں ان کے لیے دعا کریں اورامام زین العابدین علیہ السلام سے نقل ہے کہ آپ نے فرمایا: کوفہ اورشام کے ان راستوں میں کسی ایک مقام پربھی میری پھوپھی اماں کی نماز تہجد قضا نہیں ہوئی ہے۔

حجۃ الاسلام موسوی نےالہی وعدوں پرایمان اورروشن مستقبل کی طرف پرامید نگاہ کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی دودیگرصفات بتاتے ہوئےکہا ہےکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نےاپنی پوری زندگی میں بہت سےناگوارواقعات کا مشاہدہ کیا ہے لیکن آپ نے اللہ تعالیٰ سےامید کو ترک نہیں کیا ہے یہاں تک کہ گیارہ محرم کو جب قافلہ کربلا سےنکلتا ہےتو آپ کربلا اوراس سرزمین کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرماتی ہیں: اس قیام اوراس سرزمین کا مستقبل روشن ہے۔ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورام ایمن سےسنا ہےکہ ہمارے ایام اس طرح نہیں رہیں گے۔

انہوں نےصبرجمیل کو حضرت زینب کبری ٰ سلام اللہ علیہا کی ایک اورصفت بتاتے ہوئےکہا ہے کہ مختلف قسم کےمصائب اورمشکلات کے باوجود آپ نے صبروشکیبائی کا دامن نہیں چھوڑا ہے۔ روایات میں ہےکہ آخرالزمان میں جو چیز مشکل کشا ہے وہ صبرہے۔اسی طرح حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ایک اورصفت قربانی اورایثارہے۔آپ نے قربانی اورایثارکی ایسی مثال قائم کردی کہ تازیانے کھانے کو پسند کرلیا لیکن دینی اقدارکے دفاع میں ذرا بھی سستی نہیں کی۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نےکربلا میں اپنے دو بیٹوں کو قربان کردیا۔

مہدویت کے محقق نےآخرمیں کہا ہےکہ ان صفات کے مجموعے نےاس عظیم خاتون کو نائب الحسین علیہ السلام کےمقام پرفائز کردیا تھا۔ یہ ایک ایسا مقام ہےکہ جس کا آسانی سے ادراک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ البتہ جو بھی ان فضائل کی چوٹی پرپہنچ جائے اوراپنے اندران فضیلتوں کو پیدا کرلےتو وہ اس مقام پرفائزہوسکتا ہےاورہمارے مرد اورخواتین اگراپنےاندران فضائل کو پروان چڑھا لیں تو وہ امام زمانہ علیہ السلام کےحقیقی منتظرین میں سے شمارہوسکتے ہیں۔

684343

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں