خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۱ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ٢٤ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 23, 2019

وقت :   Saturday, January 27, 2018 خبر کوڈ : 71202
حجۃ الاسلام انصاریان:
انسان اپنےارادے اوراختیارکےساتھ گناہ کےسامنےاستقامت کرسکتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کے استاد نےگناہ کے سامنےاستقامت کو انسان کے ارادے اوراختیارکےمرہون منت قراردیتےہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے نیک اعمال انجام دینےکےلیےکوئی جبراوردباو نہیں رکھا ہے تاکہ انسان اپنےارادے کے ساتھ ان اعمال کی طرف متوجہ ہوں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کےاستاد اورمفسرقرآن کریم حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے قاسم بن الحسن(ع) نامی امام بارگاہ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ ائمہ اطہارعلیہم السلام نےانسانوں کےاچھے اوربرے اعمال کے بارے میں بہت زیادہ مطالب بیان فرمائے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی نظرمیں اخلاق کےلحاظ سے انسانوں کی چند قسمیں ہیں کہ جن میں سے ہرایک کو حیوان کے ساتھ تعبیرکیا گیا ہے۔ بنابریں انسانوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیےکہ برا اخلاق اورکرداران کے فائدے میں ہے۔

حجۃ الاسلام انصاریان نےکہا ہےکہ قبیح عمل کی انجام دہی میں انسان کےلیےکوئی خیراوربھلائی موجود نہیں ہے۔ شیعہ اس نظریےکا عقیدہ رکھتےہیں کہ تمام خوبیاں اوربرائیاں ذاتی ہیں اوراسے اعتباری قرارنہیں دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ ہردوراورہرجگہ پرحسد کو ایک بری اورقبیح صفت کے عنوان سے پہچانا جاتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ یہ نظریہ کوئی عقلی نظریہ نہیں ہیں کہ جو بعض کہتےہیں کہ اگراللہ تعالیٰ کسی عمل کےبرے ہونےکو مشخص نہ کرتا تو وہ عمل قبیح اوربرا نہ ہوتا۔ بنابریں اعمال، حسن وقبح ذاتی رکھتے ہیں۔

حجۃ الاسلام انصاریان نےکہا ہےکہ بنی امیہ،اسلامی معاشرے میں برائیوں کی ترویج کیا کرتےتھے   اوربنی امیہ کا ایک اہم  کام یہ تھا کہ وہ لوگوں سے اچھائیوں کو چھین کر اسلامی معاشرے میں برائیوں کی ترویج کرتے تھے۔ امام صادق  علیہ السلام فرماتے ہیں کہ لوگوں نے اپنےآپ کو بنی امیہ کی ثقافت کےاختیارمیں قراردے دیا تھا لیکن اگر وہ نہ چاہتےتو بنی امیہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے تھے اوران پرحکومت نہیں کرسکتے ہیں اوریہی چیز باعث بنی تھی کہ امام معصوم  افراد کی کمی کی وجہ سےمعاشرے میں الہی اہداف کو متحقق کرسکیں۔

اس مفسرقرآن کریم نےمزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہےکہ میرے بندوں پرکوئی انسان مسلط نہیں ہوسکتا ہے جب تک وہ خود نہ چاہے۔ مثال کےطورپرانسان اپنے ارادے کے ساتھ شراب پیتا ہے کیونکہ انسان پیدائشی طورپرشراب پینے والا پیدا نہیں ہوا ہے۔

685168

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں