خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Sunday, January 28, 2018 خبر کوڈ : 71227

’’حکتمنامہ جوان‘‘ کا حتماً مطالعہ کیجیے
شبستان نیوز : کتاب ’’حکتمنامہ جوان‘‘ محمد محمدی ری شہری کی تالیف ہے۔ مطالعہ سے رغبت رکھنے والے افراد کے لیے اس کا مطالعہ کافی مفید ثابت ہو گا۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ :

’’حکتمنامہ جوان‘‘ حدیث کے شعبے میں اب تک لکھی جانے والی کتابوں میں سے ایک انتہائی ممتاز اور قیمتی کتاب ہے۔ اس کتاب کی مولف چونکہ حدیث کے شعبے میں کافی مہارت رکھتے ہیں اور کافی عرصے سے اس علم میں مصروف کار بھی ہیں اس لیے انہوں نے اس کتاب میں ائمہ معصومین علیہم السلام سے مروی احادیث کو جمع کیا ہے اور انہیں اس موضوع کے حوالے سے پائے جانے والے مختلف پہلؤوں کے ذیل میں ان روایات کی ابواب بندی کی ہے۔

اس کتاب میں مولف محترم نے جن ابحاث کو چھیڑا ہے ان میں سے اہم یہ ہیں :

جوانی اور کسی فرد کی ترقی میں اس کا کردار، جوان کی ترقی کے عوامل، جوانوں کی ترقی میں پیش آنے والی رکاوٹیں، جوانوں کے حقوق جو انہیں حاصل ہیں اور جن سے انہیں استفادہ کرنا چاہیے، الٰہی تعلیمات کی روشنی میں جوان کی اہمیت، جوانی خود سازی کے لیے بہترین فرصت۔ جیسے عناوین شامل ہیں۔

یہ کتاب اولاً تو ان محققین کے لیے بہت مفید ہے جو جوانوں کے امور پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں یا جوانوں کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ ان کے بعد والدین اور تربیت کرنے والے اساتذہ کے لیے یہ کتاب کسی خزانے سے کم نہیں ہے۔ وہ اس کتاب میں موجود روایات اسلامی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کی بہتر تعمیر و ترقی پر توجہ دے سکتے ہیں اور انہیں معاشرے کا ایک اچھا فرد بنا سکتے ہیں۔

اس کتاب کو ادارہ دار الحدیث نے طبع کیا ہے۔

685620

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں