خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Wednesday, January 31, 2018 خبر کوڈ : 71293

ایران کے عوام اسلامی جمہوریت کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات عشرہ فجر کے آغاز سے قبل امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دینے کے بعد، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرمملکت حسن روحانی نے کہا، سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف اکسانے والی سامراجی طاقتوں کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ایران کے عوام اپنی آزادی و خود مختاری کا ہر حال میں دفاع اور اسلامی جمہوری نظام کی پاسداری کرتے رہیں گے۔ اور انہیں ان کے اصولوں اور اسلامیت و جمہوریت سے واپس پلٹانا محال ہے، صدرایران نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی طاقت ایران کی عظیم قوم کو اظہار رائے، تنقید اور حتی جائز اعتراض سے نہیں روک سکتی اور تمام عہدیداروں کو عوامی مطالبات اور خواہشات کو کان لگا کر سننا چاہیے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلام ، قوم اور مملکت کو حکومت کے تین بنیادی اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام  قومی اتحاد پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کا راستہ تبدیل نہیں کرسکتی۔ اور ایسا کرنا کسی بھی طاقت کے لئے محال ہےانہوں نے ایران میں منعقد ہونے والے بارہ صدارتی، دس پارلیمانی، ماہرین کی کونسل اور اسلامی کونسلوں کے پانچ پانچ انتخابات اور ریفرنڈم  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام گیارہ فروری کو ایک بار پھر ثابت کردیں گے کہ وہ  اسلامی انقلاب، اسلامی نظام اور رہبر انقلاب اسلامی کے کس طرح اور کتنے وفادارہیں  صدر ایران اور کابینہ کے ارکان نے بدھ کی صبح ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسیوں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار اور شہیدوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔

صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان نے اس موقع پر اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح اور شہیدوں سے تجدید عہد بھی کیا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں