خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۷ شهریور ۱۳۹۸

الأربعاء ١٩ المحرّم ١٤٤١

Wednesday, September 18, 2019

وقت :   Saturday, February 3, 2018 خبر کوڈ : 71317

اسلامی انقلاب کی حیات ،تشیع کےمرہون منت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: اسلام کی بےنیاز ثقافت اوراس کی تاریخی جڑیں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا باعث بنی ہیں۔ یہ انقلاب، شیعہ ثقافت کےمرہون منت ہے۔ اسلامی انقلاب میں حکومت کی کیفیت کے علاوہ یہ بھی مشخص ہوگیا کہ کس کو حکومت کرنےکا حق ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی، دین اسلام کے گہرے اورعمیق تفکراورنظریے کےمرہون منت ہے۔ لوگوں سمجھ چکے تھےکہ اس وقت کا حاکم سیاسی نظام ملک کو استقلال عطا نہیں کرسکتا ہے۔ لہذا انہوں نے اسلامی ثقافت سےاستفادہ کرتے ہوئےاسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

قم کےفتوح اندیشہ نامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام احمد رہدارنے کہا ہے کہ اگرچہ اسلامی انقلاب کی تشکیل میں متعدد اسباب کارفرما ہیں لیکن ان سب میں سےا یک اہم ترین اوربنیادی ترین عنصر تشیع کی ثقافت ہےکہ جس نےاس انقلاب کو کامیابی سے ہمکنارکیا تھا۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی عالمی تاثیرکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرا عقیدہ ہےکہ اسلامی ہیومینیٹزاس انقلاب کےانتقال میں موثرکردارادا کرسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بین الاقوامی روابط کالج کےاستاد ڈاکٹرمحمد رضا دہشیری نے بھی دنیا میں اسلامی انقلاب ایران کےسیاسی اثرات اورجمہوریت کے بارے میں دنیا کی نظروں میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے وقوع سے پہلے ڈیموکریسی ایک قدرکے عنوان سےجانی پہچانی جاتی تھی کہ جو لبرالزم اورکیپٹالزم کے اندرواقع تھی۔ لیکن اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی کے بعد دینی جمہوریت کا نمونہ پیش کرکے دنیا والوں کے سامنے ثابت کردیا گیا کہ اسلام اورماڈرنزم کو متصل کرنا ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسلامی انقلاب میں اس سوال کا بھی جواب دیا  گیا کہ حکومت کیسی ہونی چاہیے اورنیز اس سوال کا جوا ب بھی واضح ہوگیا کہ کس کو حکومت کرنے کا حق حاصل ہے یعنی حکمران کی خصوصیات کو بھی بیان کیا گیا تھا۔

دہشیری نےکہا ہےکہ اس نقطہ نظرکی بنا پر ہرشخص مسند حکومت پرنہیں بیٹھ سکتا ہے بلکہ اس میں کچھ خاص خصوصیات ہونی چاہییں کہ جو طاقت اورتوانائی کے ساتھ ساتھ دینی علوم اوراخلاقی خصوصیات کابھی مالک ہونا چاہیے۔

686920

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں