خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Monday, February 05, 2018 خبر کوڈ : 71356
سید محمد حسینی شاہرودی:
معاشرے میں موجود بعض برائیوں کی وجہ قرآن سے دوری ہے
سماجی: نمائندہ ولی فقیہ کردستان نے معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ کیلئے قرآنی تعلیمات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ کردستان آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی نے کہا کہ معاشرے میں موجود بعض برائیوں کی وجہ قرآنی تعلیمات سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید انسانیت کی ہدایت کیلئے نازل کیا گیا ہے جس میں انسان زندگی میں پیش آنے والے تمام مسائل کا حل موجود ہے لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں اسلامی تعلیمات کو رواج نہیں دیا جاسکتا جس کی وجہ سے بعض برائیوں نے سر اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے ایران میں قرآنی حوالے سے جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج ہم ایران کے اسلامی انقلاب کی برکت سے قرآنی تعلیمات سے آگاہ ہورہے ہیں اور معاشرے میں مختلف قرآنی پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔

انہوں نے قرآن مجید کے بلند معارف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں بھی اتنی طاقت و ہمت نہیں ہے کہ وہ کما حقہ قرآن مجید کی تفسیر کرسکے۔

انہوں نے کہا قرآن مجید کا تعلق کسی ایک زمانے سے نہیں ہے بلکہ قرآن مجید کا تعلق ہر زمانے سے ہے اور قرآن مجید کے بلند معارف ہر زمانے کے جید علماء کے ذریعے کشف ہوتے رہیں گے۔

687637

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید محمد شاہچراغی:

کام کرنا عبادت اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے برابر ہے

سماجی: صوبہ سمنان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ کام کرنا عبادت ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے مساوی ہے انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کی رعایت کریں۔

منتخب خبریں