خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Tuesday, February 06, 2018 خبر کوڈ : 71377

حرم حضرت معصومہ(س) میں زائرین کی سہولت کیلئے الیکٹرک گاڑیاں استعمال ہوں گے
سماجی: سٹی گورنمنٹ قم کی میٹنگ میں طے پایا ہے کہ بازار چوک سے شہدا چوک تک الیکٹرک گاڑیاں استعمال ہوں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق سٹی گورنمنٹ قم کی میٹنگ میں حرم حضرت فاطمہ کی توسیع کے حوالے سے مختلف منصوبے کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ میٹنگ میں طے پایا کہ حرم مقدس میں زائرین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔

اس سے پہلے سٹی گورنمنٹ نے حرم حضرت معصومہ(س) سے متصل ارم روڈ کو عام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے بند کردیا تھا جس سے حرم کی ایک طرف سے دوسری طرف جانے کیلئے زائرین کو کوئی ٹیکسی میسر نہیں تھی اس لئے سٹی گورنمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ پر سٹی گورنمنٹ کی طرف سے الیکٹرک کاریں چلائی جائیں گی جو بازار چوک سے شہدا چوک کے درمیان چلیں گی۔

ابتدائی طور پر الیکٹرک کاروں کا کرایہ 300 تومان رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف ٹیکسی ایسوسی ایشن قم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے گاڑیاں ہی چلانی ہیں تو ٹیکسی والوں کو اجازت دے دیتے تاکہ ان کے روزگار کو کوئی نقصان نہ پہنچتا۔ ٹیکسی ایسوسی ایشن کے موقف کے بعد سٹی گورنمنٹ کے کوئی موقف ابھی تک سامنے نہیں آسکا۔

687905

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں