خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٣ جمادى الثانية ١٤٣٩

Sunday, February 18, 2018

وقت :   Wednesday, February 07, 2018 خبر کوڈ : 71386
ڈاکٹرولایتی:
ایران،شام کی سرزمین پرکسی قسم کی جارحیت کو قبول نہیں کرتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیرنےکہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ، شام کےاستقلال کی حمایت کرتا ہے وہ اس سرزمین پرکسی بھی حملہ آورکےحملے کو قبول نہیں کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیرعلی اکبرولایتی نےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سےصحافیوں کے شام میں امریکہ کی موجودگی کے بارے میں پوچھے جانے والےسوال کے جواب میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کےاستقلال کی حمایت کرتا ہےاورشامی سرزمین پر کسی قسم کےحملےکو قبول نہیں کرتا ہے۔ ہم اپنے دوست ملک ترکی کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ شام کی بین الاقوامی سرحدوں کا احترام کرے۔ شامی حکومت،ان کے حامی اورحزب اللہ  فرات کے مشرق سے امریکہ کو باہر کردیں گے۔ امریکہ فرات کے مشرق میں واقع کردنشین علاقے میں ایک مستقل ملک تشکیل دینا چاہتا تھا اوراسےتسلیم کرنےکا ارادہ رکھتا تھا لیکن اس کی آرزو خاک میں مل جائے گی۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ بے شک شامی عوام اوراس کے اتحادی یعنی حزب اللہ، حیدریون، فاطمیون اورزینبیون اوراسی طرح ایران  بھی شام کی کامیابی تک اس کی مدد کرتا رہےگا اورامریکی اپنے شیطانی منصوبوں میں ناکام ہوں گے کیونکہ شام کے کردنشین علاقے کےاکثرلوگ بھی شام کے استقلال کے پابند ہیں۔

688267

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:

حضرت فاطمہ زہرا(س) ایران کے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے آئیڈیل ہیں

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا امام زمانہ(عج) حضرت فاطمہ زہرا(س) کو آپنا آئیڈل قرار دیتے ہیں پس حضرت زہرا(س) ہمارے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے بھی آئیڈیل ہیں۔

منتخب خبریں