خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Wednesday, February 7, 2018 خبر کوڈ : 71390

(عالم اسلام میں امام خمینی(رح) کےافکارکی تاثیر) کےموضوع پربین الاقوامی سیمینارکا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے جنوبی خراسان کےآرٹ سنٹرکےسربراہ نے کہا ہےکہ 15فروری کو بیرجند میں(عالم اسلام میں امام خمینی(رح) کےافکارکی تاثیر) کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینارمنعقد ہوگا۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ بیرجند کی رپورٹ کےمطابق مجید کریمیان نے 7 فروری کو حضرت امام روح اللہ عالمی تحریک کے مرکزی آفس کے اراکین سےملاقات کے دوران کہا ہےکہ افغانستان، پاکستان، بحرین، شام، یمن اورعراق کےمبلغین اورعلماء اس بین الاقوامی سیمینارمیں شرکت کریں گے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ 15فروری کو یہ سیمینارمنعقد ہوگا کہ جس کا مقصد عالم اسلام میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کےافکارکی تاثیراوراسلامی مزاحمت کےتجربات کےانتقال کا جائزہ لینا ہے۔

ایران کےصوبہ جنوبی خراسان کے آرٹ سنٹرکےسربراہ نےکہا ہے کہ 15فروری کو صبح آٹھ بجے اس بین الاقوامی سیمینارکاآغاز ہوگا کہ جس میں بہت سے مقررین خطاب کریں گے۔

کریمیان نےآخرمیں کہا ہےکہ اسی طرح اس بین الاقوامی سیمینارکے ساتھ ساتھ تخصصی ورکشاپس بھی منعقد ہوں گی کہ جن میں مساجد کے میدان میں عالم اسلام کے ثقافتی ماہرین اورمبلغین سے استفادہ کیا جائے گا۔

688282

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں