خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٣ جمادى الثانية ١٤٣٩

Sunday, February 18, 2018

وقت :   Wednesday, February 07, 2018 خبر کوڈ : 71392
آیت اللہ مکارم شیرازی:
مضبوط ایمان اور سادہ زندگی اسلام کی ترقی اور پیشرفت کا باعث ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرای نے کہا کہ سادہ اور تکلفات سے دور زندگی اور تقوی اور محکم ایمان دنیا میں اسلام کے تیزی سے پھیلنے کا باعث ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام نے آغاز سے ہی بہت زیادہ پیشرفت کی ہے۔ مؤرخین لکھتے ہیں کہ ابھی ایک صدی بھی نہیں گذری تھی کہ اسلام مشرق اور مغرب میں پھیل چکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا مشرق اور مغرب کے مورخین اسلام کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں کیونکہ اس زمانے میں مواصلات کے وسائل نہیں تھے اور اب بھی یہ سوال ان کیلئے باقی ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہمیں اسلام کی پیشرفت کے متعلق مشرقی اور مغربی مورخین سے نہیں پوچھنا چاہئے بلکہ ہمیں اس کے متعلق پیغمبر اسلام(ص) سے پوچھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا ایک روایت میں اسلام کی ترقی اور تنزلی کے اسباب بیان کئے گئے ہیں ہمارے موجودہ معاشرے کو ان اسباب کی طرف توجہ دینی چاہئے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا سادہ اور تکلفات سے دور زندگی اور محکم ایمان اور یقین دنیا میں اسلام کی ترقی اور پیشرفت کے اسباب میں سے ہے۔

688007

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:

حضرت فاطمہ زہرا(س) ایران کے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے آئیڈیل ہیں

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا امام زمانہ(عج) حضرت فاطمہ زہرا(س) کو آپنا آئیڈل قرار دیتے ہیں پس حضرت زہرا(س) ہمارے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے بھی آئیڈیل ہیں۔

منتخب خبریں