سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Wednesday, February 7, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
71395 |
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق مرجع دینی آیت اللہ جعفر سبحانی نے اپنے درس خارج میں انسانی زندگی میں قناعت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں قناعت کا ہونا بہت ضروری امر ہے۔
انہوں نے امیرالمومنین(ع) کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مولائے کائنات ہماری رہنمائی فرماتے ہیں کہ جب تم چاہو کہ اپنی زندگی میں بے نیاز ہوجاو تو اس کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس موجود ہے اس سے استفادہ کرو اور جو تمہارے پاس موجود نہیں ہے اس سے چشم پوشی کرو۔
انہوں نے کہا کہ اس حدیث میں امیرالمومنین(ع) اپنے پیروکاروں کو قناعت پسندی کی تلقین فرمارہے ہیں۔
آیت اللہ جعفر سبحانی نے معاشرے کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے بہت سے افراد موجود ہیں جو بہت سی سہولیات اور چیزیں نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔
انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا معیار زندگی عام لوگوں کے برابر ہونا چاہئے اس لئے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق حکمرانوں کو بھی عوام کی طرح زندگی گزارنی چاہئے۔
688198