خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Wednesday, February 7, 2018 خبر کوڈ : 71396
ڈاکٹر حسن روحانی:
کتاب روشن مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے
سماجی: ایران کے صدر نے کہا کہ علماء اور دانشوروں کی تحریروں نے ایران میں غیرمعمولی تبدیلی پیدا کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے "دی بک آف ائیر" کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن مستقبل کی تشکیل میں کتاب کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے ایران میں انقلاب کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے علماء اور دانشوروں کی تحریوں نے ہی عمومی اذہان کو متاثر کرتے ہوئے تبدیلی پیدا کی جو بعد میں اسلامی انقلاب پر منتج ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ کے دور میں ساواک کے کارندے جب لوگوں کے گھروں میں چھاپے ڈالتے تھے تو ان کا سب سے پہلا کام یہ ہوتا تھا کہ گھروں میں موجود کتابوں کو اکٹھا کرتے تھے اس لئے کتاب کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ انقلاب کی بنیاد نظریہ ہے اور نظریہ کتاب ہی درست کرتی ہے۔

انہوں نے کتاب کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ اللہ تعالی کا سب سے بڑا معجزہ بھی کتاب ہی ہے جس کو اللہ رب العزت نے قرآن کا نام دیا ہے۔

انہوں نے آخر میں وزارت ارشاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہر کام کو اس کے اہل کے ہی سپرد کرنا چاہئے وزارت ارشاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ رائٹرز اور پبلشرز کیلئے ایک معیار قائم کریں تاکہ کام کی کیفیت میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوسکے۔

688191

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں