خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Wednesday, February 07, 2018 خبر کوڈ : 71397

مساجد کے ثقافتی مراکز نوجوانوں کی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں
سماجی: ایران کے شہر زارچ کے کونسلر نے نوجوانوں کی تربیت کے عمل کی تیزی پر زور دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر زارچ کے کونسلر علی رضا عرشیان نے صوبہ یزد کی مساجد کے ثقافتی مراکز کے سربراہ سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مساجد کے ثقافتی مراکز معاشرے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا اس وقت عالم اسلام کو دشمن کی طرف سے ثقافتی یلغار کا سامنا ہے ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد کے ثقافتی مراکز جوانوں اور نوجوانوں پر اپنی توجہ زیادہ دیں اور ان کی تربیت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خاندان کی جڑوں کو مضبوط کرنے کیلئے اس حوالے سے بھی تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔

علی رضا عرشیان نے کہا ابھی تک بدقسمتی سے ثقافتی مراکز نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ کام انجام نہیں دئیے ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد کے ثقافتی مراکز خواتین کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دیں۔

688152

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں