خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Wednesday, February 7, 2018 خبر کوڈ : 71401

ایرانی عوام نے سامراجی طاقتوں کا پوری ہوشیاری سے جواب دیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اب تک ایرانی عوام کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی ہیں وہ سب ناکام رہی ہیں اور ایرانی عوام نے اپنی ہوشیاری سے ان سازشوں کا بھرپور اور منہ توڑجواب دیا ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام ایک بار پھر گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے پورے عزم محکم کے ساتھ ایران اسلامی کے دشمنوں کو بھرپور جواب دیں گے اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مشن کو آگے بڑھانے کا ایک بار پھر عہد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام ہردور سے زیادہ پرجوش طریقے سے انقلاب کے راستے پر قدم بڑھا رہے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ گیارہ فروری کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کے بدخواہوں کو مایوس کردے گی۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں خطرناک دہشت گردوں اور سلامتی کونسل میں ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اپنی تمام تر سیاسی اور اقتصادی طاقت کے باوجود ایٹمی معاہدے کے معاملے میں شکست کھاگئی اور ایران کے عوام بھی گیارہ فروری کی ریلیوں میں شرکت کرکے عالم اسلام ، فلسطین، اور بیت المقدس کے خلاف سازشوں کی سخت الفاظ میں مذمت کریں گے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں