خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Thursday, February 8, 2018 خبر کوڈ : 71405

کسی بھی علاقائی ملک کو اپنے ہمسایہ ممالک کے لئے خطرے کا باعث نہیں بننا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے وزیر خارجہ مولودچاووش اوغلو کے ساتھ ملاقات میں ترکی کی شام میں فوجی مداخلت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ امریہ خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

اور علاقائی ممالک کو اپنے ہمسایہ ممالک کے لئے خطرے کا احساس پیدا نہیں کرنا چاہیے۔ صدر حسن روحانی نے ایران اور ترکی کے باہمی روابط کو بہترین سطح پر قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور ایران کے اعلی حکام کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں اہم ہے۔ صدر حسن روحانی نے ترکی میں بیت المقدس کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے اور ہمیں اس مسئلہ پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں ایران، روس اور ترکی کی مشترکہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شام میں قیام امن کے سلسلے میں اپنی تمام ظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور وہ ہماری توجہ بیت المقدس سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں اور عالم اسلام میں نت نئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے شوم منصوبوں کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

اس ملاقات میں ترکی کے وزير خارجہ نے خطے میں ایران اور ترکی کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ سے امریکہ اور اسرائیل میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ ترکی کی شام کے شمالی علاقہ میں فوجی مداخلت عارضی اور صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے اور ترکی شام کی سرزمین سے بہت جلد نکل جائے گا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں