خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71426

ایران پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
خبررساں ایجنسی شبستان ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے ساتھ ملاقات میں، تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو خطے میں امن اور استحکام کی موثر اسٹریٹیجی قرار دیا۔مہدی ہنر دوست نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عہدیداروں کی پئے در پئے ملاقاتوں سے پتہ چلتا ہے.

کہ تہران اور اسلام آباد باہمی تعلقات کے فروغ میں پوری طرح پر عزم ہیں۔ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری سمیت اقتصادی میدانوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے ایران پاکستان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران ہمارا مسلمان، ہمسایہ اور برادر ملک ہے اور تہران کے ساتھ تعلقات کا فروغ اسلام آباد کی ترجیحات میں ہمیشہ سر فہرست رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ ان کا ملک علاقائی امن استحکام کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار سے اچھی طرح واقف ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں