خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71427

ایران سائنسی میدانوں میں تیز رفتار والے ملکوں میں شامل ہے
خبررساں ایجنسی شبستان تہران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ موقع پر غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ معتبر عالمی اداروں کے جائزے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران مختلف سائنسی میدانوں میں تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔

انہوں نے ڈائیلاگ اور بیداری، مزاحمت اور سامراج مخالف نظریات نیز نئی اسلامی تہذیب کے قیام کو ایران کے اسلامی انقلاب کا اہم ترین نتیجہ قرار دیا۔
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نےکہا کہ  ایران کے اسلامی انقلاب نے، مغربی طرز فکر، نظریات اور تہذیبی اقدار کو چیلنج کیا اور عالمی سامراجی نظام کو پوری قوت کے ساتھ للکاراہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی کے نتیجے میں لبنان، فلسطین، شام اور عراق کے نوجوان استقامت کا مظاہرہ نہ کرتے تو آج دمشق، بیروت اور بغداد، صہیونی ایجنٹوں کے قبضے میں ہوتا۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں