خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٣ جمادى الثانية ١٤٣٩

Sunday, February 18, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71428

شام نے اسرائیل کا جنگی طیارہ مارگرایا
خبررساں ایجنسی شبستان شامی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شامی فوج کے ایئرڈیفس سسٹم نے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا ایف سولہ طیارہ مارگرایا ہے۔ اس کارروائی میں صیہونی حکومت کے جنگی طیارے کا ہوا باز بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شامی فوج نے جمعے اور ہفتے کی رات میں جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پانچ میزائل فائر کئے جس کے جواب میں اس کے طیارے نے شام میں حملہ کیا۔
رشاٹوڈے نے کہا کہ اسرائیلی طیارے نے جیسے ہی شام میں بمباری شروع کی شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اسے مارگرایا۔
صیہونی حکومت کا کہنا ہے طیارے کا ملبہ اسرائیل کے اندر گراہے۔ شامی ایئرڈیفنس سسٹم کی فائرنگ اور دھماکے کی آوازوں سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
 شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے اس نے ایک سے زائد اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:

حضرت فاطمہ زہرا(س) ایران کے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے آئیڈیل ہیں

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا امام زمانہ(عج) حضرت فاطمہ زہرا(س) کو آپنا آئیڈل قرار دیتے ہیں پس حضرت زہرا(س) ہمارے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے بھی آئیڈیل ہیں۔

منتخب خبریں