خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71433
سید محمد باقر علوی:
خداوند عالم نے پیغمبر اسلام(ص) کو دیگر انبیا پر برتری عطا کی
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خطیب حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تہرانی نے کہا خداوند عالم نے پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص) کو یقین، حسن اخلاق، سخاوت اور مخلوق پر رحمت کی وجہ سے دیگر انبیاء پر برتری عطا کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق دینی علوم کے استاد اور نامور خطیب حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تہرانی نے تہران میں مسجد امیر میں اپنے درس اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا امام سجاد(ع) نے خداوند عالم سے یقین کے بلند ترین مرتبے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا معراج پیغمبر اکرم(ص) جسم اور روح کے ساتھ تھی اور اس معراج کے موقع پر خداوند عالم نے پیغمبر اسلام(ص) سے فرمایا اے احمد! میں نے چار خصلتوں یعنی یقین، حسن اخلاق، سخاوت اور مخلوق پر رحمت کی وجہ سے آپ کو تمام انبیاء پر برتری عطا کی ہے۔

انہوں نے کہا امام جعفر صادق(ع) نے ایک حدیث میں فرمایا ہے کہ حضرت عیسی(ع) اپنے یقین کی وجہ سے پانی پر چلتے تھے اور حضرت محمد(ص) بھی اپنے یقین کی وجہ سے آسمان کے کناروں پر چلتے تھے۔

انہوں نے کہا یقین کی وجہ سے انبیاء کے کمالات میں فرق ہے۔

688665 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں