خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71434
آیت اللہ سید کاظم نورمفیدی:
11 فروری کی ریلیوں میں شرکت شرعی ذمہ داری ہے
سیاسی: ایران کے شہر گرگان کے امام جمعہ نے کہا انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کا دن یعنی 11 فروری کا دن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو جواب دینے کا دن ہے انہوں نے کہا اس دن ملک بھر میں ریلیوں میں شرکت شرعی ذمہ داری ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر گرگان کے امام جمعہ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے گذشتہ روز اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گفتگو کرنا خداوند عالم کی نعمتوں میں سے ایک ہے اور حضرت موسی(ع) نے کوہ طور میں خدا سے گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا اگر انسان میں قوت گویائی نہ ہوتی تو وہ اپنی بات کو دوسروں تک کیسے منتقل کرتا۔

انہوں نے کہا دنیا میں موجود تمام علوم اور معارف بیان اور تکلم کے ذریعے منتشر ہوئے ہیں۔

آیت اللہ نور مفیدی نے کہا موجودات میں  سے انسان وہ موجود ہے کہ جسے خداوند عالم نے بہت زیادہ صلاحیتیں عطا کی ہیں اور انسان کی خلقت کے وقت فرشتوں کو اس کے سامنے سجدہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے 11 فروری کو دشمنوں کے پراپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے بہترین فرصت قرار دیتے ہوئے کہا اس دن ملک بھر میں ریلیوں میں شرکت شرعی ذمہ داری ہے۔

688631

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید محمد شاہچراغی:

کام کرنا عبادت اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے برابر ہے

سماجی: صوبہ سمنان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ کام کرنا عبادت ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے مساوی ہے انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کی رعایت کریں۔

منتخب خبریں