خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71435

مغربی جرمنی، مسجد میں نماز جمعہ کی اذان پر پابندی
شبستان نیوز : جرمنی کی عدالت نے جرمنی کے مغربی حصے میں واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کی اذان پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 

شبستان نیوز ایجنسی نے ’’القدس العربی‘‘ کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ جرمنی کی ایک عدالت نے ملک کے مغربی حصے میں واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کی اذان پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ ایک مسیحی جوڑے کی شکایت پر دیا ہے۔

یہ مسیحی جوڑا مسجد سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہتا ہے۔ انہوں نے عدالت میں شکایت کی کہ اس مسجد سے اذان بلند ہوتی ہے تو انہیں اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مسیحی  جوڑے نے یہ بھی کہا ہے کہ نہ صرف اذان کی آواز ہمارے لیے اذیت کا باعث ہے بلکہ جب اس کے لاؤڈ سپیکرز سے نماز جمعہ کے خطبے کی آوازیں آتی ہیں تو وہ بھی ہمارے لیے تکلیف و آزار کا باعث بنتی ہیں۔

دوسری طرف سے مسجد کے مدیر حسین تورجت سے اس بابت پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے مسجد پر لگائی جانے والی پابندی کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اذان دو منٹ سے زیادہ وقت نہیں لیتی اور اس سے پہلے کسی کو بھی ایسی شکایت پیدا نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے دوسرے جرمن ہمسائے بھی ہیں جو مسجد سے دس میٹر کے فاصلے پر رہتے ہیں لیکن انہیں اس قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے۔

البتہ عدالت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد کے مدیر عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

688870

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید محمد شاہچراغی:

کام کرنا عبادت اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے برابر ہے

سماجی: صوبہ سمنان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ کام کرنا عبادت ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے مساوی ہے انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کی رعایت کریں۔

منتخب خبریں