خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71436

عالمی شخصیات معترف ہیں کہ امام خمینیؒ نے تاریخ کا دھارا بدل دیا
شبستان نیوز : ایران کا اسلامی انقلاب ایسے حالات میں کامیاب ہوا کہ جب انقلاب کی اصطلاح بدنام ہو چکی تھی۔ لبرل طبقے نے انقلاب کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور وہ اس بات میں کامیاب بھی ہو گئے تھے اور انہوں نے اصلاحات اور تبدیلیوں کے نام پر ایک دوسرا راستہ اپنا لیا تھا۔

شبستان نیوز ایجنسی : ثقافت و نظریہ اسلامی تحقیقاتی مرکز کے بانی و سربراہ اور حوزہ ھائے علمیہ تہران کی کونسل کے سربراہ نے حوزہ علمیہ امام رضا علیہ السلام میں ایک درس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے ان دنوں کو عشرہ فجر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام امام خمینیؒ کی اس تعبیر سے لیا گیا ہے جو وہ انقلاب کی ماہیت کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ امام خمینیؒ فرمایا کرتے: ہمارا انقلاب روشنی اور نور کا ایک دھماکا تھا۔

اگرچہ یہ تعبیر شاعرانہ اور لفاظی پر مبنی معلوم ہوتی ہے مگر دقت سے دیکھا جائے تو یہ اپنے اندر دقیق معانی لیے ہوئے ہے۔ حق یہی ہے کہ ماڈرنزم اور ظالم حکومت کے ظلم و ستم کی آندھیوں میں ایسے انقلاب کا آنا اور کامیابی سے ہمکنار ہو جانا واقعاً نور کا ایک دھماکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نہ فقط شیعہ بلکہ وہ معروف سیاستدان جو انقلاب کے مخالف تھے انہوں نے بھی اس کا اعتراف کیا۔ بعض عالمی مذہبی شخصیات کے بارے میں یہ سنا ہے کہ انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ امام خمینیؒ وہ ہیں جنہوں نے تاریخ کے دھارے کو موڑ کر رکھ دیا۔

688872

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں