خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71438

اسلامی انقلاب کبھی بوسیدہ نہیں ہو گا
شبستان نیوز : صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارے ثقافت و ہنر برائے مساجد کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب کبھی بھی پرانا نہیں ہو گا کیونکہ اس کی جڑیں عوام کے اندر ہیں۔

زاہدان سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارے ثقافت و ہنر برائے مساجد کے سیکرٹری حجت الاسلام مہدی پودینہ نے ایک مسجد فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب کبھی بھی پرانا نہیں ہو گا کیونکہ یہ عوام کے اندر سے پیدا ہوا اور درحقیقت یہ عوام کا انقلاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کے اصل حامی عوام ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد عوام کو انصاف و عدل فراہم ہوا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا آج جب کہ لوگوں کی مشکلات کو نزدیک سے دیکھنے اور جاننے کے لیے حکومتی عہدیداران مساجد میں حاضر ہوتے ہیں اور لوگون کی مشکلات سنتے اور ان کا جواب دیتے ہیں تو یہ فقط اور فقط اسلامی انقلاب کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے خطوں میں انقلابات آئے لیکن ان میں اتنی جان نہ تھی بلکہ تھوڑے عرصے کے بعد انہوں نے اپنی اصلیت کھو دی اور گوشہ گمنامی میں چلے گئے۔ یہ اعزاز فقط ایران کے اسلامی انقلاب کو حاصل ہے کہ یہ کبھی بوسیدہ نہیں ہو گا کیونکہ اس کی جڑیں عوام میں ہیں اور یہ ایرانی عوام کی خواہشات کا ترجمان ہے۔

688840

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں