خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Saturday, February 10, 2018 خبر کوڈ : 71439

علماء عوام کا سماجی مرکز ہیں
شبستان نیوز : صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی معاون نے کہا ہے کہ علماء عوام کا سماجی اور معاشرتی مرکز ہیں جہاں عوام رجوع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی وحدت، ہم آہنگی اور قومی طاقت اس ملک کا معاشرتی سرمایہ ہیں۔

رشت سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی معاون حسین علی امیری نے آج صوبہ گیلان کے علماء و طلاب کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء عوام کا سماجی مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے فقر و تنگدستی کا خاتمہ کرنا حکومت کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی میں لوگوں کی شرکت اور وحدت اور سالوں سے جاری انقلابی کوششوں کے ثمرات آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ انقلاب کامیاب ہے دشمن اس کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہے مگر اس کے باوجود بھی خدا کی عنایت و نصرت اور عوام کی وحدت و ہم آہنگی کی بدولت اس نے ہر سازش و مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کے پاس دو چیزیں بہت اہم تھیں: ایک عوامی قدرت اور دوسرا ان کا ایمان۔ ان دو چیزوں کی بدولت انہوں نے پہلوی خاندان کی ظالم حکومت کے خلاف قیام کیا اور کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پہلوی حکومت کے پاس فوجی اور سیاسی قوت تھی مگر اس کے باوجود بھی وہ امام خمینیؒ کے ایمان اور ایرانی قوم کے اتحاد و وحدت کے سامنے نہیں ٹھہر سکی۔

688922

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں