خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71440

ہالینڈ کےشمال میں واقع مسجد نذرآتش
خبررساں ایجنسی شبستان: ایک نامعلوم شخص نے ہالینڈ کے شمال مشرق میں واقع ایک مسجد کو آگ لگا دی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (ڈیلی صباح) نیوز چینل کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ ایک نامعلوم شخص نے 11فروری بروز اتوارکو ہالینڈ کے شمال مشرقی شہر (دراختن) میں واقع اسلامی وقٖف سنٹرسے وابستہ ایک مسجد کو آگ لگاد ی ہے۔

اسلامی وقف سنٹرکے ڈائریکٹر خالد بن ناصر نےاس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگنے سے مسجد کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ تقریبا صبح چاربجے یہ حملہ کیا گیا ہے اورخفیہ کیمروں نے حملہ آورشخص کی تصاویرکو ضبط کرلیا ہوا ہے۔

اسلامی وقف سنٹرکے ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں دیکھا گیا ہے یہ حملہ آورشخص مسجد کے شیشے توڑرہا ہے اوراس مسجد میں آتشی مواد پھینک رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہوا ہے۔

ابھی حال ہی میں یورپی ممالک کی مساجد پربہت زیادہ حملے کیے گئے ہیں اوران حملوں کی وجہ سے ان ممالک میں اسلام فوبیا کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔

قابل ذکرہےکہ بعض شدت پسند جماعتیں اپنےانتخاباتی مفادات کی خاطرمساجد پرحملوں کی حمایت کررہی ہیں

689132

 

 

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں