خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۶ خرداد ۱۳۹۷

الأحد ١٣ رمضان ١٤٣٩

Sunday, May 27, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71441
قائد انقلاب اسلامی:
ایران کی سربلند ملت، تمہارےعزم وبصیرت نےایک عظیم اورحیرت انگیزکارنامہ انجام دیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: پورے ایران میں ایرانی عوام کےعظیم مظاہروں کے بعد قائدانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی نےایک پیغام دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےقائد انقلاب اسلامی کے دفترکی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پورے ایران میں ایرانی عوام کےعظیم مظاہروں کے بعد قائدانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی نے ایک پیغام دیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

ایران کی عزیزاورسربلند ملت،آج تمہارےعزم اورتمہاری بصیرت نےایک عظیم اورحیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔ تمہارے اس عظیم مظاہروں کا دقیق تجزیہ وتحلیل کرنے والوں کی نظرمیں اس سال کے مظاہرے گزشتہ سالوں سے زیادہ پرجوش اورلوگوں کی کثیرتعداد پرمشتمل تھے، اورآپ کی موجودگی نے غیروں، دشمنوں اورکمزورایمان والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ دشمن نے ایران اور ایرانی کے بارے میں اپنے ناقص اورباطل تصورپربھروسہ کرتے ہوئے اپنی پوری کوشش اورتمام پروپیگنڈوں کو اس نقطے پرمرکوزکررکھا تھا کہ وہ اس سال 11فروری کے مظاہرے کو بے رونق  کردے۔ آپ نے عملی طورپراس انقلاب کے زندہ اورمتحرک ہونےکو ثابت کردیا ہے اوراپنے پرجوش اورانقلابی نعروں کے ساتھ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اہداف کی پابندی پرآواز بلند کی ہے۔ ایرانی عوام کا یہ اقدام، دشمن کو پیچھےدھکیل دے گا اوراس کا پختہ عزم ان کے تمام سازشوں کو درہم برہم کردے گا۔

اس ملک کے حکام کو اس بے نظیر کارنامے کی قدرکرنی چاہیے اورمکمل استقامت ، انقلابی جذبے اورجہادی عمل کے ساتھ ایران عوام کی خدمت اوراسلامی انقلاب کےاہداف کا دفاع کریں۔ مستقبل، ہماری بیداراوربابصیرت ملت سےمربوط ہے،ہم حکمرانوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ ملت سے پیچھے نہ رہ جائیں۔ ولا تهنوا و لاتحزنوا و انتم الأعلون ان کنتم مؤمنین

                                                      والسلام علیکم و رحمت الله

                                                             11فروری ۱۳۹۶

                                                                سید علی خامنه‌ای

689129

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

خطیب مسجد فتح قاہرہ:

تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں

سماجی: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مسجد فتح کے خطیب نے کہا تمام آسمانی کتب ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئی ہیں۔

منتخب خبریں