خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71443
حجۃ الاسلام رفیعی:
ہمیں اندرونی اوربیرونی دشمنوں کو پہچاننا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ قم کےاستاد نےدشمن کی شناخت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں اندرونی اوربیرونی دشمن کی شناخت کرکے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے کہ جو مختلف ڈھانچوں میں موجود ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ قم کےاستاد حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے 11فروری کو حرم مطہرحضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہےکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے دشمن کو پہچانا اوراس کی خصوصیات کو بیان کرکے ان سے برائت کا اظہارکیا تھا۔

انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی وصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے وصیت فرمائی تھی کہ انہیں رات کو دفن کیا جائے۔ امام علی علیہ السلام بھی دن کے وقت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی قبرپرنہیں آتے تھے تاکہ دشمن ان کی قبرکے مقام سے آگاہ نہ ہوجائیں۔

حجۃ الاسلام رفیعی نے انسان کے اندرونی دشمنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان دشمنوں میں سے ایک دشمن کا نام نفس ہے۔ انسان کو پوری کوشش کرنی چاہیےکہ اس کی عقل اس کے نفس پرمسلط ہوجائے، اگرعقل، نفس پرمسلط نہ ہو تو انسان حق کے راستے سے منحرف ہوجائے گا۔

انہوں نےغصے کو انسان کا ایک اوراندرونی دشمن شمارکرتے ہوئےکہا ہے کہ غصے پرکنٹرول کرنا چاہیے کیونکہ غصے پرکنٹرول نہ کرنا بعض اوقات قتل کا باعث بن سکتا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کےاستاد نے بغض وکینے اورحسد کو انسان کے دیگراندرونی دشمن بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاوہ منافق اورحسد کرنے والے افراد بھی انسان کے بیرونی دشمن ہیں کہ جس طرح شیطان بھی انسان کا بیرونی دشمن ہے اوریہ انسان کو گمراہی کی طرف لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے عشرہ فجرکے ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی طاغوتی حکومت کے زوال تک جدوجہد جاری رکھنے پراصرارکرتے تھےجبکہ اسلامی انقلاب سے پہلے بعض افراد کہا کرتے تھے کہ طاغوتی حکومت کا تختہ الٹنا ممکن نہیں ہے لیکن امام خمینی نے اس مطلب کو ثابت کردیا تھا۔

689131

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں