خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71444

فرانسیسی عوام اسلام کے بارے میں کیا نظررکھتے ہیں؟
خبررساں ایجنسی شبستان: فرانس کے جنرل تھاٹ انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقات کے نتائج سےمعلوم ہوتا ہے کہ 56 فی صد فرانسیسی اسلام کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (  moroccoworldnews) حوالے سے نقل کیا ہےکہ 56فی صد فرانسیسی اسلام کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتے ہیں اوران کا عقیدہ ہے کہ اسلام اس ملک کی اقدارکے ساتھ سازگار ہے۔

فرانس کے جنرل تھاٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سےکی جانے والی تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہے کہ فرانس کے اکثرلوگ اسلام کو اس ملک کی اقدارکے ساتھ سازگار جانتے ہیں جبکہ 43فی صدفرانسیسی اس نقطہ نظرکے مخالف ہیں۔

جب کہ گزشتہ سال اسی سےمشابہ کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوتا تھا کہ 56 فی صدفرانسیسی اسلام کو اس ملک کی اقدارکے ساتھ سازگارنہیں جانتے تھے اورفقط 44فی صد افراد کا عقیدہ تھا کہ اسلام ان کے معاشرے کی اقدارکے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

فرانس کے «Du Dimanche» نامی روزنامہ نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس واضح پیشرفت کے باوجود سیاسی حساسیت اورتعصبات کی وجہ سے آج اسلام، فرانسیسی عوام کے درمیان ایک اہم موضوع شمارہوتا ہےکہ جو اختلافات کے اظہارکا باعث بنتا ہے۔

ان تحقیقات سےمعلوم ہوتا ہے کہ سیاسی وابستگتیوں کی وجہ سے اسلام کے بارے میں بہت زیادہ اختلاف پایا جاتا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے 63فی صد اورقو می محاذ کے 62فی صدحامی افراد کا نظریہ ہے کہ اسلام فرانسیسی معاشرے کی اقدارکے ساتھ سازگارنہیں ہے۔ دوسری جانب سوشلسٹ پارٹی کے 73فی صد،(سومیس) نامی پارٹی کے60 فی صد اورجمہوریہ مارچ نامی پارٹی کے 58 فی صد حامی اسلام کے بارے میں مثبت نظریہ رکھتے ہیں۔

689151

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید محمد شاہچراغی:

کام کرنا عبادت اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے برابر ہے

سماجی: صوبہ سمنان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ کام کرنا عبادت ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے مساوی ہے انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کی رعایت کریں۔

منتخب خبریں