خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71445
حجۃ الاسلام طباطبائی نسب:
حکیمانہ قیادت، اسلامی ایران کی طاقت کا اصلی سبب ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کےایک عہدیدارنےکہا ہے کہ اسلامی ایران کی طاقت کا ایک اصلی سرچشمہ امام خمینی اورقائد انقلا ب اسلامی کی حکیمانہ، شجاعانہ اوربابصیرت قیادت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ خمینی شہرکی رپورٹ کےمطابق ایران کی ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کے سربراہ کے مشیرحجۃ الاسلام طباطبائی نسب نےاس شہر میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایسے خاندانوں پرفخرہےکہ جنہوں نےایسی اولاد کی تربیت کی ہے اوردفاع مقدس کے دوران وہ ایک لمحہ بھی ایک طرف نہیں ہوئے اورشہداء کی اتنی  تعداد خمینی شہرکی درخشندگی کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ خمینی شہرکی عوام نے مختلف میدانوں میں حاضرہوکراس انقلاب، نظام اورشہداء کے خون کے ساتھ اپنی محبت اورعشق کا اعلان کیا ہے۔ چالیس سال گزرنے کے بعد بھی اسلامی انقلاب کے ساتھ دشمنی کا راز کیا ہے؟ ابھی بھی امریکی کانگرس اورسینٹ اوراسلامی جمہوریہ ایران کے دیگردشمن اس مقدس نظام کی تباہی کی آرزو رکھتے ہیں البتہ وہ اس کا خواب ہی دیکھتے رہیں گے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ملت دشمنوں کو تباہ کردے گی اورخود باقی اورپابرجا رہے گی اوریہی الہی وعدہ ہے۔

حجۃ الاسلام طباطبائی نسب نےکہا ہے کہ دشمنی اورمخالفت کا ایک اہم ترین سبب یہ ہے کہ اسلامی ایران ایک عظیم طاقت میں تبدیل ہوگیا ہوا ہے لہذا وہ اس طاقت اورقدرت کو تباہ نہیں کرسکتے ہیں اوراگرآج ایران طاقتوربن گیا ہوا ہے تو یہ حقیقی محمدی اسلام کی برکت سے ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہے کہ آج دشمن نے اپنی پوری توجہ جوانوں کی جانب مرکوز کررکھی ہے اوران کے درمیان برائیوں کی ترویج کی جارہی ہے لہذا ہم سب کو بیدارہونا چاہیے اورجوانوں کو اہل بیت علیہم السلام کے مکتب سے آگاہ کرنا چاہیے۔

689162

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں