خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71447

لندن میں آل خلیفہ کےخلاف بحرینی عوام کی لیزری جدوجہد
خبررساں ایجنسی شبستان: بحرینی کارکنوں نے 14فروری نامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے لندن میں موجود سفارت آل خلیفہ کی عمارت کے اوپرلیزری تصاویربنا کراحتجاج کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےالبحرین الیوم کےحوالےسے نقل کیا ہےکہ بحرینی کارکنوں نے 11فروری کی رات کو اپنےاحتجاج کو جاری رکھتے ہوئےلندن میں موجود آل خلیفہ کے سفارت خانے کے اوپرلیزری تصاویربنائی ہیں کہ جن میں بحرین میں موجود قیدیوں کی تصاویرشامل تھیں۔

آل خلیفہ کے مخالفین نےاپنےانقلاب کی ساتویں سالگرہ منانے اورعوامی اورانقلابی حرکتوں میں بحرینیوں کی پائیداری کے بیان کی غرض سے بحرینی جیلوں میں قید انقلابی راہنماوں کی لیزری تصاویرکی نمائش لگائی ہے۔

اس لیزری نمائش میں بحرین کے شہرالدرازمیں اپنے گھرمیں نظربند آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور خواتین کی گرفتاری کےمسئلےکی طرف اشارہ کیا گیا ہے اسی طرح ان تصاویرمیں لکھی جانے والی عبارتوں میں بحرین کے بادشاہ حمد عیسی کی حکومت کا تختہ الٹنےکا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

بحرینی حکومت کےمخالفی نے لندن میں موجود آل خلیفہ کے سفارتخانے پریہ تصاویربنا کر آل خلیفہ کے مظالم کے خاتمے اوراس حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے انقلاب کے اہداف کی حمایت اوراپنی قسمت کی تعیین کےحق کے لیےبحرینی انقلاب کے ساتھ دنیا والوں کی یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

انگلستان میں بحرین کی اپوزیشن 11فروری کی عصرکو 14فروری نامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے لندن کے اربل ارچ اسکوائرمیں تصاویری نمائش اورتقاریری فیسٹیول کا آغاز کیا ہے۔ اسی طرح آئندہ دنوں میں کئی دیگرسرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

689161

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں