خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71448
حجۃ الاسلام محمد تقی اکبرنژاد:
آزاد لوگوں کی عبادت بالاترین عبادت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نےاللہ تعالیٰ کی عبادت کی مختلف اقسام بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد لوگ ربوبیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد تقی اکبرنژاد قرآن کریم کی تفسیرتمدنی کے درس میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی مختلف اقسام ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میرے لیے فخرکی بات یہ ہے کہ تو میرا رب ہے؛ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت، اس کی عبادت کی بہترین دلیل ہے اورانسان کو ایسے خدا کی ربوبیت پرفخرکرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اکبرنژاد نے اس مطلب کہ بعض انسان، عذاب الہی کےخوف سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ انسان تاجروں کی سی عبادت کرتے ہیں اورجنت تک پہنچنےکی غرض سےاللہ تعالیٰ کی عبادت کرتےہیں جبکہ آزاد افراد ان دونوں قسموں کی عبادت سے بالعکس اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی وجہ سےاس کی عبادت کرتے ہیں۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: میں عشق ومحبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہوں۔

انہوں نے تمام انسانوں سےاللہ کی محبت کا ناقابل انکارقراردیتے ہوئےکہا ہے کہ انسان نےہرچیز سے زیادہ اللہ کی محبت کا مشاہدہ کیا ہے۔ لہذا اسےتاجروں کی سی عبادت نہیں کرنی چاہیے۔ انسان کو اپنی عبادت میں اس رب کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ جس نے محبت کی وجہ سے انسان کے لیے جنت کو خلق فرمایا ہے۔ جولوگ تاجروں کی سی عبادت کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے ثواب پرتوجہ دیتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کی محبت سے ٖغافل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا ہےکہ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں اللہ کی محبت کا خریدارہوں اور اگراللہ تعالیٰ جنت اورجہنم کو خلق نہ بھی کرتا تو میں پھربھی اللہ کی محبت کا خریدار ہوتا۔

حجۃ الاسلام اکبرنژاد نے آخرمیں کہا ہےکہ احراراورآزاد لوگوں کے لیےاللہ تعالیٰ کی روگردانی سے بڑھ کرکوئی عذاب نہیں ہے۔ بنابریں آزاد لوگ اللہ تعالیٰ کی عدم توجہ کو سخت ترین عذاب قراردیتے ہیں۔

689123

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں