خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71449
حجۃ الاسلام امین:
اسلامی معاشرے میں دین کی حکومت ہوتی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نےکہا ہےکہ فقط اسلامی حکومت کے ہونے سے معاشرہ اسلامی نہیں بنتا ہے بلکہ معاشرے میں دین کی موجودگی کے معیارسے معاشرہ اسلامی بنتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃ الاسلام امین نےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے جامع مسجد غدیرمیں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم امام کے مرہون منت تھے، ہیں اوررہیں گے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے انقلاب کی پہچان ہیں لہذا اس انقلاب کے تسلسل کے لیے ان کی ہدایات پرعمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ امام خمینی نے فقہ کی کتابوں سے اسلامی معاشرے کو تشکیل دیا تھا۔ عشرہ فجر ایک ایسا عشرہ ہے کہ جس میں ایسے خیانتکاروں کا تختہ الٹ گیا تھا کہ جنہوں نے دین کو لوٹا تھا۔عشرہ فجر،بندگی اورایرانی عوام کے حقوق کے احیاء کا عشرہ ہے۔

حجۃ الاسلام امین نے کہا ہےکہ 11فروری کی عظیم ریلیوں نے نعمت کا شکر، اللہ ، ولایت اور شہیدوں کی بیعت اوردنیا کے ساتھ اتمام حجت کے تین پیغام دیے ہیں۔

انہوں نےایک مسلمان کی علامت بیان کرتے ہوئےکہا ہےکہ پیغمبرپسند مسلمان کی متعدد خصوصیات ہیں۔ ایسا مسلمان فقط شیعوں اورمسلمانوں کی فکر میں نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ پوری دنیا کے ہم نوع انسانوں کی فکرمیں ہوتا ہے۔

حوزہ علمیہ کےاستاد نے مزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ایسا شخص مسلمان نہیں ہےکہ جو خود سیرہوکرسوئے جبکہ اس کا ہمسایہ بھوکا سوئے۔ بعض اوقات آپ کے ہمسائے میں ایسے لڑکے اورلڑکیاں ہوتی ہیں کہ جو شادی کی عمرکو پہنچ چکی ہوتی ہیں لیکن غربت کی وجہ سےان کی شادی نہیں ہوپاتی ہے کیا ایک مسلمان ہونے کے ناطے سےآپ نے اس کے لیے کوئی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قرآن کریم دستورالعمل اوراہل بیت علیہم السلام سعادتمندانہ زندگی کےلیے آئیڈیل ہیں، قرآن ہردوراورہرصدی کی کتاب ہے اورائمہ معصومین علیہم السلام بھی پوری تاریخ کے لیے آئیڈیل ہیں۔

حجۃ الاسلام امین نےآخرمیں کہا ہے کہ قرآن کریم ایک عمیق کتاب اوراہل بیت علیہم السلام کے فضائل بھی نامعلوم ہیں۔ قرآن اوراہل بیت علیہم السلام دونوں ہی مظلوم واقع ہوئے ہیں۔

689159

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید محمد شاہچراغی:

کام کرنا عبادت اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے برابر ہے

سماجی: صوبہ سمنان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ کام کرنا عبادت ہے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے مساوی ہے انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کی رعایت کریں۔

منتخب خبریں