خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٣ جمادى الثانية ١٤٣٩

Sunday, February 18, 2018

وقت :   Monday, February 12, 2018 خبر کوڈ : 71450

قانون کا عملی نفاذ وقت کی سب سے اہم ضرورت: علامہ راجہ ناصر جعفری
خبررساں ایجنسی شبستان آئین وقانون کے مطابق انصاف کی فوری فراہمی میں ناکامی پر معاشرہ مایوسی کا شکار ہو رہاہے۔ قانون کو کاغذوں سے نکال کر عملی صورت میں اس کا نفاذ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.

عوام ہر معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب دیکھتے ہیں لوگوں کا مقامی و صوبائی عدالتوں کے نظام پر سے جیسے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔دہشتگردی کا شکار ہونے والے ہزاروں متاثرین خاندان انصاف کے لئے ترس رہے ہیں۔ ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھائی جائیں اور تمام بڑے دہشتگردی کے سانحات کے کیسیز ملٹری کورٹس میں بھیجے جائیں۔ اس وقت ملک بھر کی عدالتوں میں لاکھوں کیسیز زیر التوا ہیں۔ اس پر مذید عدلیہ اور سیاسی جماعتوں کی چپقلش معاملات کو مذید گھمبیر بنا رہے ہیں۔ عدلیہ کے فیصلوں کو سٹرکوں پر چیلنج کرنے کی روایت انتہائی خطرناک ہے۔ قانون کی بالادستی کے لئے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔بحثیت پاکستانی ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اخلاص کے ساتھ کام کریں۔ اداروں کو اپنے اختیارت سے تجاوز کرنے اور دوسرے ادارواں کے معاملات میں مداخلت سے گزیز کرنے کی پالیسی اپنانا ہو گی۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:

حضرت فاطمہ زہرا(س) ایران کے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے آئیڈیل ہیں

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا امام زمانہ(عج) حضرت فاطمہ زہرا(س) کو آپنا آئیڈل قرار دیتے ہیں پس حضرت زہرا(س) ہمارے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے بھی آئیڈیل ہیں۔

منتخب خبریں