خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٣ جمادى الثانية ١٤٣٩

Sunday, February 18, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71462
حجۃ الاسلام احمد راہداری:
اسلامی نظام کا ایک اہم کارنامہ کفارکےتسلط کو ختم کرنا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرزاہدان کے امام جمعہ نےاس مطلب کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نےایران کوعزت اوراقتدارعطا کیا ہے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ نظام کا ایک اہم کارنامہ کفارکےتسلط کوختم کرنا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ زاہدان کی رپورٹ کےمطابق زاہدان کےامام جمعہ حجۃ الاسلام احمد راہداری نےاہل سنت کی جامع مسجد الخلیل میں لوگوں کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی انقلاب سے قبل ہمارے اسی صوبےکےطلباء اورعلماء حصول علم کےلیے پاکستان جایا کرتے تھے لیکن آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کی برکت سے صوبہ سیستان وبلوچستان کے اہل سنت کے علماء اوردیگرہمسایہ ممالک کے علماء کے مابین علمی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آج ملک کے اندراہل سنت کےعلماء کی تدریس کے لیے تمام سافٹ وئیر اورہارڈ وئیرجیسے وسائل مہیا ہیں۔

حجۃ الاسلام راہداری نےکہا ہےکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے اس صوبےمیں اہل سنت کے سکولوں کی تعداد پانچ سےکم تھی اورطلباء کی کل تعداد 150 افراد تک نہیں پہنچتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت صوبہ سیستان وبلوچستان میں 340 نماز جمعہ اورزاہدان میں 20نمازجمعہ ادا کی جاتی ہیں کہ جو اس اسلامی نظام کی برکات میں سے ہیں۔

زاہدان کے امام جمعہ نےکفارکے تسلط کےخاتمےکو اسلامی جمہوریہ کے نظام کا ایک کارنامہ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ قرآن کریم فرماتا ہےکہ کفارکو مسلمانوں پرحکمرانی کرنےکا کوئی حق حاصل نہیں ہے اورآج امام خمینی نےاس انقلاب  کویہ حکمرانی عطا کی ہے۔ لہذا امام خمینی ہم شیعوں اوراہل سنت کی گردن پرحق ہے۔آج ہم عزت کےمالک ہیں کہ جس کی قدرکرنی چاہیے۔

689362

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری:

حضرت فاطمہ زہرا(س) ایران کے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے آئیڈیل ہیں

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور خبرگان اسمبلی کے ممبر نے کہا امام زمانہ(عج) حضرت فاطمہ زہرا(س) کو آپنا آئیڈل قرار دیتے ہیں پس حضرت زہرا(س) ہمارے اسلامی اور انقلابی معاشرے کیلئے بھی آئیڈیل ہیں۔

منتخب خبریں