خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71465
حجۃ الاسلام محمد تقی اکبرنژاد:
احرارکےلیےاللہ کی روگردانی سے زیادہ سخت کوئی اورعذاب نہیں ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کےسربراہ نےاللہ تعالیٰ کی عبادت کی مختلف اقسام بیان کرتے ہوئےکہا ہےکہ آزاد لوگ ربوبیت کی وجہ سےاللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد تقی اکبرنژاد قرآن کریم کی تفسیرتمدنی کے درس میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی مختلف اقسام ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میرے لیے فخرکی بات یہ ہے کہ تو میرا رب ہے؛ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت، اس کی عبادت کی بہترین دلیل ہے اورانسان کو ایسے خدا کی ربوبیت پرفخرکرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اکبرنژاد نےاس مطلب کہ بعض انسان، عذاب الہی کےخوف سےاللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں، کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہا ہےکہ کچھ انسان تاجروں کی سی عبادت کرتے ہیں اورجنت تک پہنچنےکی غرض سےاللہ تعالیٰ کی عبادت کرتےہیں جبکہ آزاد افراد ان دونوں قسموں کی عبادت سے بالعکس اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی وجہ سےاس کی عبادت کرتے ہیں۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: میں عشق ومحبت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہوں۔

انہوں نے تمام انسانوں سےاللہ کی محبت کا ناقابل انکارقراردیتے ہوئےکہا ہے کہ انسان نےہرچیز سے زیادہ اللہ کی محبت کا مشاہدہ کیا ہے۔ لہذا اسےتاجروں کی سی عبادت نہیں کرنی چاہیے۔ انسان کو اپنی عبادت میں اس رب کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ جس نے محبت کی وجہ سے انسان کے لیے جنت کو خلق فرمایا ہے۔ جولوگ تاجروں کی سی عبادت کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے ثواب پرتوجہ دیتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کی محبت سے ٖغافل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں اللہ کی محبت کا خریدارہوں اور اگراللہ تعالیٰ جنت اورجہنم کو خلق نہ بھی کرتا تو میں پھربھی اللہ کی محبت کا خریدار ہوتا۔

حجۃ الاسلام اکبرنژاد نےآخرمیں کہا ہےکہ احراراورآزاد لوگوں کے لیےاللہ تعالیٰ کی روگردانی سے بڑھ کرکوئی عذاب نہیں ہے۔ بنابریں آزاد لوگ اللہ تعالیٰ کی عدم توجہ کو سخت ترین عذاب قراردیتے ہیں۔

689399

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں