خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71466
آیت اللہ قرہی:
جو شخص بھی خوف خدا رکھتا ہےوہ اس کے زیادہ قریب ہوتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ قرہی نےکہا ہےکہ جو شخص خوف خدا رکھتا ہووہ اس کے زیادہ قریب ہوتا ہے اوراس کے اندرزیادہ آرام وسکون ہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق امام مہدی(عج) دینی مدرسہ کے بانی آیت اللہ روح اللہ قرہی نے امام مہدی علیہ السلام نامی مسجد میں اپنے درس اخلاق میں کہا ہےکہ متقین افراد کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے قرب سے دوری سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں۔

انہوں نے  قرب الہی کےلیےنمازکو مومن کی معراج قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ جو شخص پروردگارعالم سےعشق رکھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے بارگاہ سے مردود ہونے سے ڈرتا ہے۔ بنابریں اسے اپنے عمل کی حفاظت کرنی چاہیے۔

آیت اللہ قرہی نےموضوع خوف ورجا کی اہمیت کے بارے میں کہا ہے کہ خوف ورجا کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ انسان کو الہی دستورات پرعمل کرنے پرابھارتا ہے تاکہ وہ قرب الہی کی منزل پرفائز ہوجائے۔

انہوں نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سےاللہ کے نزدیک سب سے زیادہ خوف رکھنے والا میں ہوں، عاشق اپنے رب سے خلوت کرنے کو پسند کرتا ہے، عشاق اورعرفاء اپنے معبود کے ساتھ خلوت کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اوراس میدان میں وہ مشہورہونے کو پسند نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان کی خلوت کم ہوجاتی ہے۔

انہو ں نے مزید کہا ہے کہ جو زیادہ ڈرتا ہے وہ زیادہ اللہ کے قریب ہوتا ہے، جو بھی کسی سے ڈرتا ہے اس سے فرارکرتا ہے لیکن جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اسی کی جانب دوڑتا ہے۔

آیت اللہ قرہی نےکہا ہے کہ ممدوح اورپسندیدہ خوف کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ انسان کے اندرآرام وسکون ایجاد کرتا ہے لیکن دشمن سے خوف انسان سے آرام وسکون چھین لیتا ہے۔

انہوں نے خاتمہ بالخیر ہونےکے بارے میں خوف کو پسندیدہ اورممدوح خوف قراردیتےہوئے کہا ہے کہ جس شخص نے توبہ کی اوردوبارہ گناہ نہ کیا اوراس کے باوجود وہ خوف ورجا رکھتا ہو تو دنیا سے جاتے وقت اسے اولیائےالہی کا مقام عطا کیا جاتا ہے۔

689402

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں