خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71469

خاندان میں حضرت زہرا(س) کےعقیدے، نظریےاورایمان کی شناخت کی ضرورت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:حوزہ ویونیورسٹی کےایک استاد نےکہا ہےکہ اگرکوئی شخص حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کےایمان، عقیدے اورنظریے سے واقف نہ ہو تو وہ کبھی بھی اسلام کی اس عظیم خاتون کو اپنا آئیڈیل نہیں بنا سکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ صومعہ سرا کی رپورٹ کےمطابق حوزہ ویونیورسٹی کے استاد حجۃ الاسلام وحید حجتی نے 12فروری کو صومعہ سرا کی جعفری مسجد میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کے انسان نے موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ عجیب وغریب ترقی کی ہے۔

انہوں نے موجودہ دورکو غیرمعمولی ٹیکنالوجی کا دورقراردیتے ہوئے کہا ہےکہ آج کا انسان اگرچہ اپنی طاقت اورقدرت کے ذریعے سمندروں کی تہوں اورکہکشاوں کے اندرتک جاچکا ہے لیکن وہ اپنے گھروالوں کےساتھ رابط کو منظم کرنےسےعاجزہے۔

حجۃ الاسلام حجتی نےمزید کہا ہےکہ خاندان ایک ایسا پیچیدہ مسئلہ ہےکہ طاقتورترین انسان بھی اس میں عاجزنظرآتا ہے۔ آج دنیا کے پانچ ممالک ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دینے کےلیے تیار ہوگئے ہوئے ہیں۔

انہوں نےطلاق کی تعداد میں اضافہ اورجوانوں کے شادی کی طرف عدم رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایام فاطمیہ میں ایک اہم اعتقادی مسئلے اورنظریے کو حل کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا ہے کہ ہمیں اپنےاعتقادی نظریےکو حل کرنا چاہیے۔ اہل بیت علیہم السلام کی یاد میں منعقد ہونے والی مجالس کو ہمارے اعتقادات اورنظریات کو صحیح کرنا چاہیے۔

حوزہ ویونیورسٹی کے استاد نےمزید کہا ہےکہ جوحضرت زہرا سلام اللہ علیہا اوراہل بیت علیہم السلام کے نام پرجو مجالس منعقد ہوتی ہیں ان کے ذریعےخاندان کی مشکلات کوحل کرنا چاہیے۔ فقط معاشی مشکلات کو طلاق میں اضافے کا بہانہ قرارنہیں دینا چاہیے۔

689404

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں