خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۶ اردیبهشت ۱۳۹۷

الخميس ١١ شعبان ١٤٣٩

Thursday, April 26, 2018

وقت :   Tuesday, February 13, 2018 خبر کوڈ : 71470
محمدجعفرمحمد زادہ:
ذرائع ابلاغ کوخبروں کی ایجاد اوراشاعت میں دینی دستورات پرتوجہ دینی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: وزارت اسلامی ثقافت وگائیڈنس کےسابق مطبوعاتی مشیرنےکہا ہے کہ دینی اوراسلامی معاشروں کے تمام متحرک اورفعال ذرائع ابلاغ کو خبروں کی ایجاد، تحقیق، تحریر اوراشاعت میں دینی دستورات پرتوجہ دینی چاہیے۔

محمد جعفرمحمد زادہ نےخبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسےگفتگو کے دوران ایک دینی میڈیا کی خصوصیات کے بارے میں کہا ہےکہ دین، علم اورورزش جیسے تخصصی میدانوں میں میڈیا کی سرگرمیاں بہت اچھی چیز ہےلیکن جب ہم دین کے میدان میں اسپیشلسٹ میڈیا کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو حساسیت میں اضافہ ہوجاتا ہےکیونکہ اس وقت ایک جامع اورمقدس میدان سے سروکارہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ دین کے میدان میں میڈیا کی تخصصی سرگرمیوں کا میوزک اورعلم جیسے تخصصی میدانوں کے ساتھ مقایسہ نہیں کیا جاسکتا ہےکیونکہ دین کے میدان میں میڈیا کے تخصصی کام کے لیے سب سے پہلے دین کی ایک جامع اوردقیق تعریف کی ضرورت ہے اورجب تک یہ تعریف موجود نہ ہو اس وقت تک اس میڈیا کا کام ناقص رہتا ہے۔

محمد زادہ نے کہا ہےکہ دین ایسے پروگراموں کو شامل ہےکہ جو اس دنیا میں سعادت کی زندگی اورآآخرت میں انسان کی سعادت اورسربلندی کا ضامن ہے۔ دین انسانوں کے دونوں جہانوں کے لیے ایک جامع پروگرام رکھتا ہے۔ دین کی اتنی اہمیت اوروسعت کے پیش نظر سلامتی، امن وامان اورعلم جیسے میدانوں کو دین سے جدا تصورنہیں کیا جاسکتا ہےبلکہ یہ تمام میدان دین کے پروگرام کا ایک حصہ ہیں۔

683515

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ مکارم شیرازی:

ٹیلیگرام کا مالک امریکہ اورصہیونزم کا ایجنٹ ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ مکارم شیرازی نےسوشل نیٹ ورک ٹیلیگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس نیٹ ورک کا مالک روس کا رہنے والا یہودی ہےکہ جو امریکیوں اورصہیونیوں کے حکم پرعمل کرتا ہے۔

منتخب خبریں